مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کے سب سے مالا مال اور
فعال شمال مشرقی خطے کی پسماندگی کی اصل وجہ اس کو نظر انداز کرنا ہے۔مسٹر سنگھ نے خراب موسم کے درمیان یہاں اروناچل پردیش کی 31 ویں ریاست کے
قیام کے دن کے موقع پر
اندرا گاندھی پارک میں منعقد ایک جلسہ عام سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی خوبصورت شمال مشرق کو نظرانداز کیا جا
رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پڑوسی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کی وجہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی یہ علاقہ کافی اہم ہے۔